Sunday, January 2, 2011

نمازِ جنازہ کی ترکیب

نمازِ جنازہ کی ترکیب
نماز جنازہ فرض کفایہ ہے۔ یعنی اگر کچھ لوگوں نے نماز جنازہ پڑھ لی تو سب بری
الذمہ ہوگئے۔ اور اگر کسی نے بھی نہیں پڑھی تو سب گنہگار ہوئے جو نماز جنازہ کے
فرض ہونے کا انکار کرے وہ کافر ہے۔ (درمختار ج1 ص581 )
مسئلہ: نمازِ جنازہ کیلئے جماعت شرط نہیں۔ ایک شخص بھی پڑھ لے تو فرض ادا
ہوگیا۔ (عالمگیری ج1 ص152)
مسئلہ: نمازِ جنازہ اس طرح پڑھیں کہ پہلے یوں نیت کرے۔ نیت کی میں نے نماز
جنازہ کی چار تکبیروں کے ساتھ اللہ تعالٰی کیلئے اور دعاء اس میت کیلئے منہ
میرا کعبہ شریف کی طرف (مقتدی اتنا اور کہے) پیچھے اس امام کے پھر کانوں تک
دونوں ہاتھ اٹھاکر اللہ اکبر کہتے ہوئے دونوں ہاتھوں کو ناف کے نیچے باندھ لے۔
پھر یہ ثناء پڑھے۔ سبحانک اللھم وبحمدک وتبارک اسمک وتعالٰی جدک وجل ثناءک
ولاالہ غیرک پھر بغیر ہاتھ اٹھائے اللہ اکبر کہے۔ اور درود ابراہیمی پڑھے جو
پنجوقتہ نمازوں میں پڑھے جاتے ہیں پھر بغیر ہاتھ اٹھائے اللہ اکبر کہے۔ اور
بالغ کا جنازہ ہو تو یہ دعاء پڑھے اللھم اغفرلحینا ومیتنا وشاھدنا غائبنا
وصغیرنا وکبیرنا وذکرنا وانثانا اللھم من احییتہ منا فاحیہ علی الاسلام ومن
توفیتہ منا فتوفہ علی الایمان اس کے بعد چوتھی تکبیر کہے پھر بغیر کوئی دعاء
پڑھے کھول کر سلام پھیر دے۔ اور اگر نابالغ لڑکے کا جنازہ ہو تو تیسری تکبیر کے
بعد یہ دعاء پڑھے۔ اللھم اجعلہ لنا فرطا واجعلہ لنا اجرا وذخرا واجعلہ لنا
شافعا و مشفعا ط اور اگر نابالغ لڑکی کا جنازہ ہو تو یہ دعاء پڑھے۔ اللھم
اجعلھا لنا فرطا واجعلھا لنا اجرا وذخرا واجعلھالنا شافعۃ ومشفعۃ ط
مسئلہ: میت کو ایسے قبرستان میں دفن کرنا بہتر ہے جہاں نیک لوگوں کی قبریں ہوں۔
(عالمگیری ج1 ص156)
مسئلہ: مستحب یہ ہے کہ دفن کے بعد قبر کے پاس سورہء بقرہ کا اول و آخر پڑھیں
سرہانے الم سے مفلحون تک اور پائنتی امن الرسول سے ختم سورت تک پڑھیں۔ (جوہرہ)
--

No comments:

Post a Comment