Sunday, January 2, 2011

اُدھر نعت خیر الوریٰ ہو رہی ہے اِدھر مغفرت کی دعا ہو رہی ہے

اُدھر نعت خیر الوریٰ ہو رہی ہے اِدھر مغفرت کی دعا ہو رہی ہے
نگاہ شفیع الوریٰ ہو رہی ہے گناہ گاہ امت رہا ہو رہی ہے
یہ معراج قابہ قوسین کیا ہے ہمارے ہی حق میں دعا ہو رہی ہے
مجھے بھی بلا لو مدینے میں آقا یہاں زندگی اِک سزا ہو رہی ہے
عطا کردو مجھ کو نواسوں کا صدقہ میری روح کرب و بلا ہو رہی ہے
سدا لب پہ آنے سے پہلے دیا ہے محمد کی جودوسخا ہو رہی ہے
مجھے جان جاں سے ملا دو خدارا میری روح تن سے جدا ہو رہی ہے
اٹھیں کس طرح اُن کے در سے نمازی قضا عمر بھر کی ادا ہو رہی ہے
نفیس حزیں نعت سنتے سناتے تیری زندگی کیا سے کیا ہو رہی ہے



No comments:

Post a Comment