Thursday, January 6, 2011

Aqwals

٭     عجیب سے خوف اور منفی خیالات اور عجیب سی سوچیں مجھے تنگ کرتی ہیں
٭    تین چیزوں کو پاک رکھو… جسم کو… لباس کو… اور خیالات کو…
٭     بے شک دلوں میں برے برے خیالات گزرتے ہیں مگر نیک عقلیں اُن سے باز رکھتی ہیں…حضرت علی






٭     جب کسی کام میں اللہ کی حکمت معلوم نہ ہو تو اپنے خیالات کو آگے نہ بڑھا… حضرت علی
٭     جس شخص کے اپنے خیالات خراب ہوتے ہیں اُس میں دوسروں کی بہ نسبت بدظنی زیادہ ہوتی ہے… حضرت علی
٭     سورۂ نساء میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے… جو کوئی بھلائی تمہیں پہنچے تو وہ اللہ کی طرف سے ہے اور جو کوئی برائی تمہیں پہنچے تو وہ تمہارے نفس کی طرف سے ہے… دراصل شیطان ہی دل میں طرح طرح کے وسوسے اور خیالات ڈال کر انسان کو شرک میں مبتلا کرکے اُس کے اعمال ضائع کرواتا ہے اور یہ وسوسے اور خیالات انسان کو اندر سے کمزور کردیتے ہیں…

No comments:

Post a Comment