Sunday, January 2, 2011

میں مدت سے اِس آس پر جی رہا ہوں

میں مدت سے اِس آس پر جی رہا ہوں
خدا کب بلا لے مجھے اپنے گھر میں
کبھی تو سنے گا دعائیں وہ میری
میں مدت سے اِس آس پر جی رہا ہوں
جو لوگوں سے سن سن کے نقشے ہیں کھینچے
حقیقت میں ہوں گے مناظر وہ کیسے
کبھی جا کے دیکھوں گا میں آنکھوں سے اپنی
میں مدت سے اِس آس پر جی رہا ہوں
میرے سامنے ہو وہ گنبد خضریٰ
وہ روضے کی جالی وہ جنت کا گوشہ
کبھی چوم لوں جاکے خاک مدینہ
میں مدت سے اِس آس پر جی رہا ہوں
نہیں ہے بھروسہ کوئی زندگی کا
اُسی کو خبر ہے وہ سب جانتا ہے
بلالے گا مجھ کو وہ مرنے سے پہلے
میں مدت سے اِس آس پر جی رہا ہوں
جو جاتا ہے پاتا مرادیں وہاں پر
کہ ہیں ہم یہاں پر ہے کعبہ وہاں پر
کہ جلوا دکھا دے ہمیں تو بلا کے
میں مدت سے اِس آس پر جی رہا ہوں


No comments:

Post a Comment